Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میکسیکو کی امریکہ کے خلاف 3 – 2 سے کامیابیکنفیڈریشن کپ کیلئے کوالیفائی

میکسیکو کی امریکہ کے خلاف 3 – 2 سے کامیابیکنفیڈریشن کپ کیلئے کوالیفائی

پساڈینا ( امریکہ ) 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو نے امریکہ کے خلاف ایک میچ میں 3 – 2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنفیڈریشن کپ فٹبال میں جگہ حاصل کرلی ہے ۔ دونوں ٹیمیں میچ کے مقررہ وقت تک 2 – 2 سے برابری پر تھیں تاہم اضافی وقت میں پال اگیولر نے ایک بہترین گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ 118  ویں منٹ میں اگیولر نے کافی دور سے دوڑ لگاتے ہوئے بہترین انداز میں گول کیا ۔ پساڈینا روس بول میں 93,723 شائقین کی موجودگی میں گول کیا گیا ۔ اس کامیابی کے نتیجہ میں میکسیکو 2017 کنفیڈریشن کپ فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT