Monday , June 26 2017
Home / دنیا / میکسیکو کی دیوار 30 فیٹ بلند ہوگی

میکسیکو کی دیوار 30 فیٹ بلند ہوگی

واشنگٹن ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو سرحد پر 30 فیٹ بلند دیوار تعمیر کرنے کا خواہاں ہے ۔ یہ شمالی سمت بہتر نظر آئے گی اور اس پر چڑھنا یا عبور کرنا مشکل ہوگا ۔ سرکاری ویب سائیٹ پر کنٹراکٹ کے لیے جاری کردہ نوٹس میں ان تفصیلات کا پتہ چلا ۔ ٹرمپ نے ایک بڑی اور خوبصورت دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ویب سائیٹ پر مزید بتایا گیا کہ دیوار زمین میں 6 فیٹ گہری ہوگی ۔ اس میں 25 اور 50 فیٹ کے آٹو میٹک پھاٹک ہوں گے تاکہ پیدل راہرو اور گاڑیوں کی آمد و رفت ہوسکے ۔ یہ دیوار اتنی مضبوط ہونی چاہئے کہ اسے ہتھوڑے ، کارجیک یا بیٹری سے چلنے والی مشین کے ذریعہ توڑنے کی صورت میں کم از کم ایک گھنٹہ لگے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT