Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے خوبصورتی اور بلندی کو ترجیح

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے خوبصورتی اور بلندی کو ترجیح

واشنگٹن۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد کے قریب جو ’’بڑی اور خوبصورت‘‘ دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، اس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے جو تفصیلات فراہم کی ہیں وہ اس جانب اشارہ کررہی ہیں کہ دیوار خود اپنے آپ میں ایک ’’عجوبہ‘‘ ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ اس بات کا خواہاں ہیکہ دیوار اتنی بلند ہوکہ اس پرکوئی چڑھ نہ سکے اور نہ ہی اس کو توڑ سکے یا نقب لگا سکے۔ مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہو اور سب سے اہم بات یہ ہیکہ دیوار انتہائی جاذب نظر ہو۔ کروڑہا ڈالرس کے اس پراجکٹ کو لیکر یوں تو دنیا بھر میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں لیکن ان سے قطع نظر ٹرمپ انتظامیہ دیوار کی ڈیزائن کو قطعیت دینے میں مصروف ہے جس کی سب سے اہم خصوصیت اس کی بلندی ہوگی۔ دیوار کی تعمیر کیلئے مختلف کمپنیوں سے بولی کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور اس طرح اس تعمیر کو امریکہ کی تعمیری تاریخ کا ایک مرقع قرار دیا جاسکتا ہے۔ کسٹمس اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے دیوار تعمیر کرنے والے کنٹراکٹرس کو یہ خصوصی ہدایت دی ہے کہ دیوار انتہائی بلند یعنی کم سے کم 30 فیٹ اونچی ہونی چاہئے البتہ یہ متبادل بھی پیش کیا گیا ہیکہ اگر دیوار کی ڈیزائن پسند آگئی تو 18 فیٹ بلند دیوار تعمیر کرنے کی اجازت بھی دی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT