Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / میکسیکو کے سیاحوں کی ہلاکت پر مصری وزیراعظم کی معذرت خواہی

میکسیکو کے سیاحوں کی ہلاکت پر مصری وزیراعظم کی معذرت خواہی

قاہرہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں انقلاب کے بعد سے عدم استحکام کی صورت حال برقرار ہے مصر کے وزیراعظم نے اپنی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں میکسیکو کے سیاحوں کی ہلاکت کی پر معذرت کی ہے۔ مصر کی سکیورٹی فوسرز کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاحوں میں میکسیکو کے آٹھ شہری شامل ہیں تاہم ابھی تک میکسیکو کی حکومت کی جانب سے دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی میں غلطی سے 12 سیاحوں کو شدت پسند سمجھ کر ہلاک کر دیا تھا۔ مصر کی وزارت دفاع کے ایک بیان مطابق یہ سیاح چار بسوں میں سوار تھے اور ملک کے مغربی ریگستانی علاقے واحات میں داخل ہو گئے تھے۔ مصری حکام کے مطابق اس علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد تھی تاہم محکمہ سیاحت کے حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مقامی ہاسپٹل میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں مصری اور میکسیکو دونوں ممالک کے شہری ہیں۔ مصر کے وزیراعظم ابراہیم ملحب نے قاہرہ میں موجود میکسیو کے سفیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور معذرت خواہی کی۔
جنوبی

TOPPOPULARRECENT