Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / میک ان انڈیا تقاریب ‘ مہاراشٹرا میں 8 لاکھ کروڑ سرمایہ کاری ممکن

میک ان انڈیا تقاریب ‘ مہاراشٹرا میں 8 لاکھ کروڑ سرمایہ کاری ممکن

ممبئی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج کہا کہ میک ان انڈیا ہفتہ تقاریب کے دوران ریاست کو آٹھ لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ملنے کی امید ہے ۔ اتنی مالیت کے مختلف پراجیکٹس ریاست کے مختلف علاقوں بشمول مراٹھواڑہ اور ودربھا میں بھی شروع ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا ہفتہ تقاریب کے دوران ریاست نے توانائی ‘ رئیل اسٹیٹ ‘ ٹیکسٹائیلس ‘ چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں ‘ آئی ٹی اور آئی ٹی ایز ‘ سیاحت ‘ بندرگاہوں ‘ ریٹیل ‘ میڈیکل و اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبہ جات میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو کونکن علاقہ میں سب سے زیادہ 3.25 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے جس میں ممبئی اور ممبئی میٹرو پولیٹن علاقہ بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT