Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / میک ان انڈیا کلچرل پروگرام کے دوران مہیب آگ

میک ان انڈیا کلچرل پروگرام کے دوران مہیب آگ

MUMBAI, FEB 14 (UNI):-A massive fire broke out on stage during a culture programme at the Make In India week in Mumbai on Sunday. UNI PHOTO -100u

چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس ، اودھو ٹھاکرے ، امیتابھ بچن اور عامر خان کو فوری ہٹادیاگیا
ممبئی ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میک ان انڈیا سرمایہ کاری سے متعلق اعلیٰ سطحی پروگرام کے حصے کے طور پر فلمی شخصیتوں اور سیاسی قائدین کی موجودگی میں کلچرل پروگرام پیش کیا جارہا تھا کہ اسٹیج کے نیچے آج رات مہیب آگ بھڑک اٹھی ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے جھلسنے کی اطلاع ہے ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ رات تقریباً 8.22 کو بھڑک اٹھی لیکن اس پر فوری قابو پایا گیا ۔

کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ فرنویس کے علاوہ شیوسینا سربراہ اودھو ٹھاکرے ، امیتابھ بچن اور عامر خان کے بشمول تمام اہم شخصیتوں کو اسٹیج کے قریب سے محفوظ طور پر اٹھادیا گیا ہے ۔ بعد ازاں اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ۔ آگ لگنے سے چند منٹ قبل ہی امیتابھ بچن شہ نشین سے نیچے اتر گئے تھے ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا اس واقعہ کی راست نگرانی کی ۔ آگ بجھانے کے الزامات کا جائزہ لیا ۔ اس مقام سے تمام اہم شخصیتوں کو ہٹانے کے علاوہ عوام کو دور رکھا گیا ۔ 14 فائر انجنوں اور 10 واٹر ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی جنہیں فوری وہاں سے ہٹادیا گیا ۔ آگ بھڑکنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔ تفریحی پروگرام شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد اسٹیج کے نیچے سے آگ بھڑک اٹھی ۔

ریاستی بی جے پی کے ترجمان اتول شاہ  اسٹیج کے سامنے رکھی گئی کریسوں کی پہلی صف میں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے بتایا کہ بظاہر یہ آگ اسٹیج کے نیچے سے بھڑک اٹھی ۔ شیوسینا کے رکن اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے اسٹیج کے نیچے سے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے ۔ اسٹیج لکڑی سے بنایا گیا تھا جو آگ لگتے ہی جلکر خاکستر ہوگیا ۔ 500 آرٹسوں کو اس اسٹیج پر مظاہرہ کرنا تھا ۔ جہاں 50 ہزار سے زائد افراد موجود تھے ان میں کئی اہم شخصیتیں بھی شامل ہیں ۔ اداکار وویک اوبرائے جو اسٹیج پرپروگرام پیش کرنے والوں میں سے ایک تھے ۔ ایک ایٹم ختم ہونے کے بعد دوسرے ایٹم پیش کرنے کیلئے جارہے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کے شعلے 40 تا 50 فٹ بلند ہوتے دیکھے گئے اور اندیشہ تھا کہ یہ آگ قریبی علاقوں سے پھیلے گی لیکن آتش فرو عملہ آگ پر قابو پالیا ۔ سپریم کورٹ نے ہفتہ میک ان انڈیا پروگرام کو گرگام چوپاٹی بیچ پر منعقد کرنے مہاراشٹرا حکومت کے فیصلہ پر ممبئی ہائیکورٹ نے پابندی عائد کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے ممبئی ہائیکورٹ کے احکام التواء کو پابند قرار دیتے ہوئے حکومت مہاراشٹرا کو یہ پروگرام پیش کرنے کی اجازت دی تھی ۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر مہاراشٹرا سے آگ لگنے کے واقعہ سے متعلق بات چیت کی ۔ وزیراعظم نے کل ہی اس پروگرام کا اففتاح کیا تھا ۔ کلچرل پروگرام کے منیجر نے بتایا کہ اسٹیج پر موجود آرٹسٹوں کو آگ لگنے کے واقعہ کا آخر تک علم نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT