Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / میک اپ سے بچنے خواتین کی برقعوں کو ترجیح

میک اپ سے بچنے خواتین کی برقعوں کو ترجیح

امریکہ کے ریپبلکن پارٹی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان
نیویارک ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی دوڑ میں سب سے آگے والے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ عالم اسلام میں خواتین برقعہ پہننے کو اس لئے ترجیح دیتی ہیں کہ ان کا پہننا آسان ہے۔ علاوہ ازیں میک اپ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ نیو ہیمپ شائر کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مغربی جمہوریت کے اپنے نمونہ کو دیگر ممالک پر مسلط کرنے کے بارے میں مختصر تقریر کی حالانکہ ایسا کرنا کوئی ضروری نہیں تھا۔ انہوں نے لیبیا اور عراق میں امریکہ کی ناکام دخل اندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مسلم ممالک کو درآمد کرنا بیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مفکر نے کہا ہیکہ ہم اپنی جیسی جمہوریت مسلم ممالک میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ خواتین کو برقعہ پہننے کی ضرورت نہ رہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے خواتین کو انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ برقعے پہنی ہوئی تھیں اور ہزاروں سال سے برقعے پہنتے آرہی ہیں۔ کیا کوئی اس کی وجہ بتا سکتا ہے۔ سی این این پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہیکہ برقعہ پہننا زیادہ آسان ہے اور میک اپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT