Monday , May 29 2017
Home / دنیا / میک ماسٹر امریکہ کے نئے قومی سلامتی مشیر

میک ماسٹر امریکہ کے نئے قومی سلامتی مشیر

واشنگٹن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے لیفٹننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ میک ماسٹر کو جو اپنی بے باکی کیلئے کافی مشہور ہیں، ملک کا نیا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا ہے۔ یاد رہیکہ قبل ازیں صرف 24 دن کی خدمات انجام دینے والے لیفٹننٹ جنرل مائیکل فلائن کو قومی سلامتی مشیر کے عہدہ سے دستبردار ہونے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ 54 سالہ میک ماسٹر آرمی کیپابلٹیز انٹیگریشن سنٹر کے سربراہ ہیں، اب وائیٹ ہاؤس کے قومی سیکوریٹی کونسل کے بھی سربراہ بن جائیں گے۔ فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ سے انہوں نے میک ماسٹر کے قومی سلامتی مشیر کے عہدہ پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک باصلاحیت اور تجربہ کار شخص ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فوجی حلقوں میں بھی میک ماسٹر کا بیحد احترام کیا جاتا ہے۔ لہٰذا ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہیکہ وہ قومی سلامتی کے مشیر بن رہے ہیں۔ دریں اثناء اپنے مختصر بیان میں میک ماسٹر نے کہاکہ وہ قومی سلامتی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے بے چین ہیں اور امریکی عوام کے مفاد اور تحفظ کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہوگا وہ ضرور کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT