Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / میگھالیہ میں 30 بس مسافرین ہلاک

میگھالیہ میں 30 بس مسافرین ہلاک

شیلانگ ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگھالیہ کے ضلع ایسٹ کھاسی ہلز میں سونا پور کے قریب ایک تیز رفتار بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک دیگر 11 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ کل شب 9-45 بجے پیش آیا جب کہ یہ بس ، سلچر سے گوہاٹی ( آسام ) آرہی تھی ۔ میگھالیہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس راجیو مہتا نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ حادثہ کے مقام سے 11 نعشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ بی ایس ایف عملہ اور مقامی لوگ امداد و راحت کے کاموں میں مصروف ہے ۔ زخمیوں کو شیلانگ کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT