Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / میگھالیہ کے چیف منسٹر سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے

میگھالیہ کے چیف منسٹر سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے

شیلانگ ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر میگھالیہ مکل سنگما آج بال بال بچ گئے جبکہ ان کی سرکاری کار کو دوپہر کے وقت ایک ٹورسٹ ٹیکسی نے ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ 1.30 بجے دن پیش آیا جبکہ چیف منسٹر کی سرکاری گاڑی بالائی شیلانگ کے ایرپورٹ جارہی تھی اور اس میں سنگما بیٹھے ہوئے تھے ۔ ایس پی ایم کھرکرانگ نے کہا کہ چیف منسٹر گولڈٔ جوبلی تقاریب میں جوشیلانگ پالیٹیکنک کی جانب سے منائی جارہی تھیں اسی وقت باہر نکلے تھے ۔ انہیں دہلی جانے کیلئے گوہاٹی ایرپورٹ پہونچنا تھا ۔ کل دہلی میں ایک اجلاس مقرر ہے ۔
ہیڈلی کے ممبئی میں آفس کا انکشاف
ممبئی ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ملزم ڈیوڈ ہیڈلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہاں کی خصوصی عدالت میں آج پیشی کے دوران بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کسی طرح کے شک سے بچنے کے لئے ممبئی میں اپنا ایک آفس کھولا تھا اور حملے سے پہلے لشکر طیبہ کا دہشت گرد تہور رانا ہندوستان آیا تھا ۔ امریکہ کے شکاگو جیل میں بند ہیڈلی تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہاں کی مہاراشٹرا منظم جرائم کنٹرول قانون (مکوکا) کی عدالت میں کل تیسرے دن بیان درج نہیں کراپایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT