Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / ’’میںہندوستان کا سپوت ہوں‘‘ : دلائی لاما

’’میںہندوستان کا سپوت ہوں‘‘ : دلائی لاما

بنگلورو۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے آج خود کو ’’ہندوستان کا سپوت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی ملک ایک گرو اور لوام اس (ملک) کے چیلے ہوتے ہیں۔ نوبل انعام یافتہ 81 سالہ دلائی لاما نے جن کے گذشتہ ماہ دورہ اروناچل پردیش نے چین کو برہم کردیا تھا خود کو ہندوستانی اقدار اور علوم پیامبر بھی قرار دیا۔ بدھ مت کے رہنما یہاں ’’سماجی انصاف اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر‘‘ کے زیرعنوان ایک ریاستی سطح کے سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کسی کو ذات پات کے نام پر سماجی انصاف سے محروم نہیں کرتا بلکہ ہمارے معاشروں میں جاگیردارانہ نظام کے سبب بعض طبقات کو سماجی انصاف سے محروم کیا گیا ہے۔ دلائی لاما نے جو ہمالیائی پہاڑیوں پر واقع تبتی دارالحکومت لہامہ سے 15 دن تک پیدل سفر کرتے ہوئے 1959 میں ہندوستان پہنچنے کے بعد سے یہاں مقیم ہیں، کہا کہ مذہب اور مذہبی رسوم کے نام پر بعض جاگیردارانہ طور طریقے جاری ہیں جو نہیں رہنا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT