Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں جارہا ہوں : محمد علی

میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں جارہا ہوں : محمد علی

اریزونا (امریکہ) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) محمد علی کی فیملی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اپنی حالت ِ نزع کے موقع پر کچھ تکلیف نہ ہوئی اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ’’ہرگز تکلیف میں نہ تھے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں چلے گئے ہیں‘‘۔ محمد علی کے چھوٹے بھائی رحمن علی (72 سال) جو خود بھی سابق ہیوی ویٹ باکسر ہیں، انھوں نے کہا: ’’انھوں (محمد علی) نے مجھ سے کہا، ’مجھے کوئی تکلیف نہیں ہورہی۔ کوئی پریشانی نہیں۔ میرے لئے آنسو نہ بہاؤ، رحمن۔ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں جارہا ہوں۔ میں نے خدا کو راضی کرلیا ہے، میں مطمئن ہوں۔‘‘ رحمن نے مزید کہا: ’’انھوں نے مجھے پکڑ کر پوچھا، ’رحمن! میں (تم کو) کس طرح نظر آرہا ہوں؟‘ میں نے کہا، ’آپ مجھے ہمیشہ کی طرح (مطمئن) دکھائی دے رہے ہو۔‘ ‘‘ رحمن علی نے کہا کہ وہ فرشتہ صفت شخصیت تھے۔ میں شدت سے ان کی کمی محسوس کروں گا لیکن میں انھیں جنت میں پھر سے دیکھ سکوں گا۔ ویب سائٹ Telegraph.co.uk کے مطابق محمد علی کی دختر حنا علی نے کہا کہ بسترمرگ کے پاس موجود ہر کسی نے انھیں لِپٹا لیا اور الوداع کہا۔ ’’ہم تمام اُن کے اطراف جمع تھے، انھیں گلے سے لگایا اور اُن کے ہاتھ پکڑے رہے اور انھیں بوسہ دیا، نیز کلمہ توحید پڑھتے رہے۔ اُن کے تمام ماسوائے دل اُن کے اعضائے رئیسہ ناکام ہوچلے تھے۔ مگر دل دھڑک رہا تھا۔ ہم نے ایسا حال نہیں دیکھا تھا۔ یہ اُن کے جوش و عزم کی عکاسی ہوئی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT