Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / میں اٹھارہ سال کی تھی جب میری ملاقات سلمان خان سے ہوئی ‘ اس لمحے کو میں بھول نہیں سکتی۔ کیٹرینہ کیف

میں اٹھارہ سال کی تھی جب میری ملاقات سلمان خان سے ہوئی ‘ اس لمحے کو میں بھول نہیں سکتی۔ کیٹرینہ کیف

نیویارک:اداکارہ کیٹرینہ کیف جس نے اپنی پہلی فلم میں سوپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کامیابی رہی نے کہاکہ سلمان خان سے ان کی پہلی ملاقات یادگار لمحات ہیں۔مذکورہ 33سالہ اداکارہ کی پہلی فلم سال2003میں کایذاد گوسٹاڈ کی ’’ بوم ‘‘ تھی جو فلاپ رہی۔

ان کی پہلی کامیاب فلم سال2005میں سوپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ائے اور فلم تھی میں نے پیار کیوں کیا؟جس کے ہدایت کار ڈویڈ دھون تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تم نے اٹھارہ سال کی عمر میں ایسا کیاکام کیا جو دلفریب ہو‘ کیٹرینہ نے جواب دیا ’’ میں جب اٹھار ہ سال کی تھی تب میری ملاقات سلمان سے ہوئی اور وہ میرے لئے سب سے یادگار لمحہ ہے‘‘۔ اس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ’’ اس میں کوئی ایسی شرارت نہیں جو تم نے کی اور اس میں کوئی یادگار بات بھی نہیں ہے ‘‘۔

سلمان اور ان کی سابق گرل فرینڈ کیٹرینہ یہاں پر 18ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ایوارڈ ( ائی ائی ایف اے) میں ایک ساتھ مظاہرے کے لئے ائے ہوئے ہیں۔

جب اسی طرح کا سوال عالیہ بھٹ سے کیاگیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس عمر میں امتحانات لکھنے کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’’ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔مذکورہ24سالہ اداکارہ نے کہاکہ وہ ائی ائی ایف اے میں پہلی مرتبہ مظاہرہ کے موقع پر پریشان اور جذباتی دونوں ہیں۔ فوری طور پر کیٹرینہ نے اس پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ عالیہ دونوں ٹرافی جیتے گی اور ایک چیارٹی کے لئے امداد کردے گی‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT