Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں اپنے کھیل پر تعریف و ستائش کی پرواہ نہیں کرتا

میں اپنے کھیل پر تعریف و ستائش کی پرواہ نہیں کرتا

موہالی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے لگ اسپنر عادل ر اشد نے اپنی ٹیم کیلئے تاحال 16 وکٹس لیتے ہوئے اگرچہ سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے لیکن کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں ان کے کھیل کے مظاہرہ پر مختلف گوشوں سے کی جانے والی ستائش کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔ راشد نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا کانفرنس سے کہا کہ ’’میڈیا  یا کسی دوسروں کی طرف سے کی جانے والی ستائش پر میں نے کبھی کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔ میں ہمیشہ ہی اپنا سر نیچے رکھتا ہوں ۔ آپ 100 فیصد کوشش کریں ۔ اگر وکٹس ملتے ہیں تو ملتے ہیں اور نہیں بھی ملتے ہیں تو کوئی خاص بات نہیں ‘‘ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT