Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / میں بھی شادی کیلئے سوچ رہا ہوں : راملو نائک

میں بھی شادی کیلئے سوچ رہا ہوں : راملو نائک

کونسل میں رکن کے ریمارک پر قہقہے
حیدرآباد۔26ڈسمبر (سیاست نیوز) شادی مبارک اسکیم نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں خود شادی کے متعلق سوچنے لگا ہوں۔رکن قانون ساز کونسل مسٹر سباوت راملو نائک نے آج قانون ساز کونسل میں شادی مبارک اسکیم پر مختصر مدتی مباحث کے دوران یہ ریمارک کیا۔ان کے اس ریمارک پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں پہلے چیک یا رقم نہیں بلکہ جمعرات بازار کا سامان دیا جاتا تھا۔ مسٹر نائک نے کہا کہ حکومت کی یہ اسکیم کافی متاثر کن ہے اور اس اسکیم سے نہ صرف اقلیتوں بلکہ ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی طبقات کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے سبب غریب خاندانوں کو شادی کے اخراجات میں مدد مل رہی ہے۔مسٹر نائک نے بتایا کہ اسکیم کے ذریعہ غریب خاندانوں کی مدد ہونے لگی ہے اور اب جمعرات بازار کا سامان نہیں بلکہ لڑکی کے والدین کو چیک ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم سے غریب خاندانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور تمام طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم سے کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT