Thursday , June 29 2017
Home / تفریح / ’’میں بھی ہندی فلم دنگل دیکھ چکا ہوں‘‘

’’میں بھی ہندی فلم دنگل دیکھ چکا ہوں‘‘

’فلم اور اس کے اداکار بہت پسند آئے‘ چینی صدر ژی کا انکشاف
آستانہ ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ انہوںنے اسپورٹس ڈراما پر مبنی بالی ووڈ اسٹار عامرخاں کی فلم ’’دنگل‘‘ دیکھی ہے اور انہیں یہ فلم اور اس کے اداکار بہت پسند آئے ہیں۔ عامرخاں کی ہندی فلم ’’دنگل‘‘ 5 مئی کو چین میں ریلیز ہوئی تھی جس نے چینی فلمی صنعت کے کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے 1,100 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔ ’’دنگل‘‘ چین میں ایک ارب یوان (147 امریکی ڈالر) سے زائد کاروبار کرنے والی 33 ویں فلم بن گئی ہے اور چین کے مختلف شہروں کی 7000 تھیٹروں میں ہنوز اس کی نمائش جاری ہے۔ معتمدخارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے موقع پر چینی صدر نے ہندوستانی فلموں کے بارے میں کافی دیر تک بات چیت کی اور کہا کہ بالخصوص فلم دنگل انہیں بہت پسند آئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کو انتہائی دلچسپی سے دیکھے ہیں۔ صدر ژی نے کہا کہ انہیں یہ فلم اور اس کے اداکار بہت پسند آئے۔ دنگل چین میں ریکارڈ کاروبار کرنے والی پہلی نمبر ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ عامرخاں نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں توقع ہیکہ یہ فلم چین میں خون پسند کی جائے لیکن اس کی ایسی بے مثال کامیابی کا انہوں نے خواب میں بھی تصور نہیں کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT