Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی:ہرمن پریت

میں خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی:ہرمن پریت

ڈربی۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ میں اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیلنے والی ہندوستانی بیٹس ویمن ہرمن پریت کور نے اس اننگز کے بعد کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی اور اس مقابلے میں یہ موزوں وقت تھا کہ میں اپنے لوہا منواؤں۔ٹوئنٹی 20 طرز کی بیٹنگ اور بیرونی ممالک ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کا اعزاز رکھنے والی کور نے کہا کہ مقابلے کے دوران درست وقت تھا کہ میں اپنے انداز میں بیٹنگ کروں۔ہندوستانی سابق اوپنر ویریندر سہواگ کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی اور ان ہی کے انداز میں بیٹنگ کوپسند کرنے والی کور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 171 رنز کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ہندوستان کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT