Friday , September 22 2017
Home / تفریح / میں خود کو گلوبل آئیکون نہیں مانتا : شاہ رخ خان

میں خود کو گلوبل آئیکون نہیں مانتا : شاہ رخ خان

ممبئی۔18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خود کو گلوبل آئیکون نہیں مانتے ۔شاہ رخ خان کو ایک تقریب میں اس سال کے ”آئیکون آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شاہ رخ کو اس قابل نہیں سمجھتے ۔ خود شاہ رخ بھی یہ نہیں مانتے کہ وہ ایک گلوبل آئیکون ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ خود کو ”گلوبل آئیکون”مانتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو میرے گھر کا کتا یہ مانتا ہے کہ میں ایک ”گلوبل آئیکون” ہوں، نہ ہی میرے گھر والے اور نہ ہی میرے دوست ایسا مانتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT