Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / میں سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ملک چاہتاہوں

میں سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ملک چاہتاہوں

ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونالڈ ٹرمپ کی افریقی نژاد امریکی شہریوں کو ترغیب دینے کی کوشش
واشنگٹن ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدارتی عہدہ کیلئے انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے افریقی نژاد امریکی رائے دہندوں کو ترغیب دینے کی زبردست کوشش کی اور کہا کہ ری پبلیکن پارٹی اگر دوبارہ برسراقتدار آجائے تو جیسا کہ اُس نے ابراہام لنکن کے دور میں کیا تھا سب کو ساتھ لیکر چلنا والا ملک امریکہ کو بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ہماری پارٹی کیلئے افریقی نژاد امریکی رائے دہندوں کے ووٹ دوبارہ حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کو سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ملک بنادیں اور اُن کی پارٹی سب کو ساتھ لیکر چلنے والی پارٹی بن جائے ۔ ورجینیا میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جہاں کے رائے دہندوں نے ابھی تک فیصلہ نہیںکیا ہے کہ کس پارٹی کی تائید کی جائے ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے افریقی نژاد امریکی رائے دہندوں کو لالچ دی ۔

یہاں کے رائے دہندوں کا رجحان ڈیموکریٹک پارٹی کی سمت زیادہ ہے ۔ حالیہ انتخابی سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔ جب کہ خاص طور پر افریقی نژاد امریکی رائے دہندوں ‘ ایشیائی نژاد امریکی شہریوں اور لاطینی امریکہ کے شہریوں کے ووٹ اہمیت رکھتے ہیں ۔ جاریہ ہفتہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ٹرمپ نے اعتدال کا راستہ اختیارکرلیا ہے ۔ اپنی تقریروں کے انداز کو درست کرلیا ہے ‘ تاکہ افریقی نژاد امریکی شہریوں کو پارٹی کی تائید کیلئے ترغیب دی جاسکے ۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہلاری کلنٹن کی بے حسی کی مذمت کرتے ہیں ۔ کیونکہ وہ انہیں صرف ووٹ کے نقطہ نظر سے دیکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام امریکی کارکنوں کو اولین ترجیح دے گا ۔ امریکن ازم  اُن کیلئے قابل ترجیح ہوگا‘ گلوبل ازم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو ایک بار پھر متحد ملک بنادیں گے ۔ متحدہ امریکیوںکا ایک مشترک مقصد اورمشترک خواب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اوبامااورکلنٹن کے دور کا خاتمہ کردے گا جس میںامریکی کارکن کے خلاف جنگ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ توانائی کا انقلاب لائے گا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملے گی ۔ ٹرمپ نے کہاکہ برقی توانائی تحقیقی ادارہ کے بموجب اگر امریکی برقی توانائی کے تمام ذرائع پر عائد تحدیدات برخواست کردی جائیں تو آئندہ 7سال میں 100ارب امریکی ڈالر مالیتی برقی توانائی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT