Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / میں سلمان کو کشمیر سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈربنانا چاہتی ہوں:محبوبہ

میں سلمان کو کشمیر سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈربنانا چاہتی ہوں:محبوبہ

سرینگر18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان سے خواہش کریں گی۔محبوبہ مفتی نے کل ممبئی میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے وادیٔ کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر کسی سے مدد مانگی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت کسی دیگر بالی ووڈ اداکار کو ریاستی سیاحت کابرانڈ ایمبیسڈر بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہخان برادران میں سے کسی سے ایمبیسڈر بننے کی خواہش کریں گی۔

 

متاثرین فسادات کو ہراسانی پر اعتراض بھی مہنگا پڑا، پتھراؤ میں زخمی ہوگئے
مظفرنگر ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر کے چھ متاثرین فسادات بشمول دو خواتین کو زخم آئے جب انھوں نے نوجوانوں کے گروپ کی جانب سے چند لڑکیوں کی مبینہ جنسی ہراسانی پر اعتراض کیا، جس پر انھیں پتھراؤ کا سامنا ہوا۔ یہ واقعہ ضلع کے موضع پالڈہ میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک درجن افراد کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان میں سے دو کی شناخت گلاب اور نعیم کی حیثیت سے کی گئی، جو فرار ہیں۔ مقامی شخص اقبال کی داخل کردہ شکایت کے مطابق چند نوجوان موضع میں بعض لڑکیوں کو تنگ کررہے تھے جہاں فسادات کے متاثرین کو 2013ء میں بسایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT