Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / میں صدارت کی دعویدار نہیں : سشماسوراج

میں صدارت کی دعویدار نہیں : سشماسوراج

نئی دہلی ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج ان اطلاعات کو ’’افواہیں‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ صدارتی چناؤ میں دعوے دار ہیں۔ اگرچہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ہی ملک کے اولین شہری کے انتخاب والے الیکشن کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کئی نام زیرگشت ہیں جن میں سشما سوراج کا نام شامل ہے۔ جب میڈیا والوں نے پوچھا کہ صدارتی چناؤ کیلئے امیدوار کے طور پر آیا اُن کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے، انھوں نے جواب دیا: ’’یہ افواہیں ہیں۔ میں وزیر امور خارجہ ہوں اور آپ مجھ سے کچھ داخلی معاملہ کی بابت پوچھ رہے ہو۔‘‘ صدارتی چناؤ 17 جولائی کو طے ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT