Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / میں قانون کا پابند شہری ہوں حکومت سے تعاون جاری : بگ بی

میں قانون کا پابند شہری ہوں حکومت سے تعاون جاری : بگ بی

ممبئی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج کہا کہ وہ اس ملک کے پابند ِ قانون شہری ہیں اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے تعاون کرتے آرہے ہیں۔ ایک اخباری آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے یہاں ایک بیان میں کہا: ’’میں یہ بیان کردینا چاہتا ہوں کہ مجھ سے متعلق آرٹیکل ایسا معاملہ ہے جو گزشتہ 6 تا 7 سال سے انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ کے محکمہ جات کی جانب سے زیرتحقیقات ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT