Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں مفاد کے ٹکراؤ میں ملوث نہیں سی کے کھنہ کی وضاحت

میں مفاد کے ٹکراؤ میں ملوث نہیں سی کے کھنہ کی وضاحت

نئی دہلی ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی وائس پریسیڈنٹ سی کے کھنہ نے آج کہا کہ ڈی ڈی سی اے کے ہائی کورٹ مقررہ مبصر جسٹس مکل مڈگل کی جانب سے اُن کے خلاف ’مفاد کا ٹکراؤ‘ کے الزامات ’’غیرصحیح‘‘ ہیں۔ کھنہ ڈی ڈی سی اے وائس پریسیڈنٹ بھی ہیں۔ انھوں نے کہا: ’’میں نے بی سی سی آئی رہنمایانہ خطوط پڑھے ہیں اور میرے خلاف مفاد کا ٹکراؤ کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔‘‘ وہ مڈگل کی کراری رپورٹ پر اپنے دفاع میں اظہار خیال کررہے تھے۔ رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ سکریٹری انیل کھنہ، پیٹرن روی کھنہ اُن کے برادران ہیں جبکہ جوائنٹ سکریٹری ویویک گپتا اُن کے نسبتی برادر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT