Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ’’میں ناخواندہ مہمان نہیں ہوں‘‘ شراب کے تاجروجئے ملیا کا بیان

’’میں ناخواندہ مہمان نہیں ہوں‘‘ شراب کے تاجروجئے ملیا کا بیان

لندن۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وجئے ملیا جنہیں ہندوستان نے رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں مفرور مجرم قرار دیا ہے  ۔ آج کہا کہ وہ ناخواندہ مہمان نہیں ہے ‘ اسکا مطلب یہ ہے کہ کتاب کی رسم اجراء کی تقریب میں انہیں مدعو کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی ہائی کمشنر مہمان خصوصی تھے ۔ قبل ازیں تقریب کے منتظمین نے کہا تھا کہ اس تقریب میں شرکت کی عام اجازت تھی ‘ اس کیلئے کوئی دعوت نامے جاری نہیں کئے گئے تھے ۔ تاہم وجئے ملیا کے اس بیان سے ایسا معلوم ہوتاہے کہ انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ تقریب میں شرکت کیلئے ان کی آمد کے ساتھ ہی باہر نکل گئے تھے ‘ حالانکہ اس کے بعد ان کے ساتھ ناظرین کا سوال و جواب کا اجلاس مقرر تھا ۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر نے ایسا کر کے مالیا پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT