Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ’’میں نریندر مودی کی بیٹی ہوں‘‘ اداکارہ اوانی مودی

’’میں نریندر مودی کی بیٹی ہوں‘‘ اداکارہ اوانی مودی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھر بھنڈارکر کی آنے والی فلم کیلنڈر گرلز کی ہیروئین گجراتی ماڈل اوانی مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی بیٹی ہیں۔ نو بھارت ٹائمس میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اوانی مودی نے کہا کہ ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ان کا کیا رشتہ ہے کیونکہ دونوں کے ناموں میں مماثلت ہے اور دونوں ایک ہی ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں اوانی مودی کا کہنا ہے کہ وہ ان کی بیٹی ہیں ، نہ صرف گجرات کی لڑکیاں بلکہ پورے ملک کی لڑ کیاں ان کی بیٹیاں ہیں۔ نریندر مودی ان کے باپ کی طرح ہے۔

TOPPOPULARRECENT