Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / میں نے اسلام قبول نہیں کیا اور نہ ہی مسلم ممالک کا دورہ کیا ، مشتبہ دہشت گرد کا بیان

میں نے اسلام قبول نہیں کیا اور نہ ہی مسلم ممالک کا دورہ کیا ، مشتبہ دہشت گرد کا بیان

پاناجی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مشتبہ دہشت گرد سمیر سردانا نے آج پولیس کے یہ دعویٰ کو مسترد کردیا کہ اس نے اسلام قبول کرتے ہوئے مسلم ممالک کا دورہ کیا ہے۔ پولیس نے سردانا کو واسکو سے گوا اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا، گذشتہ ہفتہ ہی ضمانت پر رہا ہوا ہے۔ 44 سالہ آر می میجر جنرل کے فرزند نے اے ٹی ایس کے اس دعویٰ کو بکواس قرار دیا کہ اس نے اپنے لیاپ ٹاپ پر ایسے معلومات ڈاون لوڈ کئے ہیں جس میں بم بنانے اور بم دھماکے کرنے کے تعلق سے معلومات شامل ہیں۔ یہ دھماکے ماضی میں ملک بھر میں ہوئے تھے۔ سابق فوجی جنرل کے فرزند سردھانا نے کہا کہ میں نے اسلام قبول نہیں کیا ہے اور نہ کسی بھی مسلم ملک کا دورہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT