Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / میں نے شادی کی سالگرہ کا تحفہ مانگا اور عمران نے طلاق دیدی : ریحام

میں نے شادی کی سالگرہ کا تحفہ مانگا اور عمران نے طلاق دیدی : ریحام

اسلام آباد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام نے کل دعویٰ کرتے ہوئے ایک بیان دیا کہ اس نے اپنے شوہر سے گذشتہ سال شادی کی سالگرہ کے تحفہ کے بارے میں پوچھا تھا تاہم انہوں نے تحفہ کی بجائے مجھے طلاق دیدی۔ ریحام نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے شوہر سے ازراہ مذاق شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تحفہ طلب کیا تھا تاہم انہوں نے طلاق کا ’’تحفہ‘‘ دیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ انہوں نے میرے ساتھ جو کچھ کیا وہ پاکستان کے ساتھ نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT