Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں نے صرف جٹ طیارہ مانگا تھا : ثانیہ مرزا

میں نے صرف جٹ طیارہ مانگا تھا : ثانیہ مرزا

نئی دہلی ۔3ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے مدھیہ پردیش اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میںشرکت کیلئے پیسوں کے مطالبہ کے متعلق میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف خانگی جٹ طیارہ کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وقت کی بچت کی جاسکے ۔ثانیہ مرزا نے تقریب میں شرکت کیلئے پانچ لاکھ روپئے کے مطالبہ کی خبر بھی مسترد کردی ہے۔ کے ڈبلیو اے این کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے میں کہا گیاہے کہ ثانیہ مرزا نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے پانچ لاکھ روپیوں کا مطالبہ نہیںکیا ۔ تاہم بھوپال سے گوا سفر کیلئے جٹ طیارہ مانگا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT