Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / میں نے ٹیکس کی چوری نہیں کی :ثانیہ مرزا

میں نے ٹیکس کی چوری نہیں کی :ثانیہ مرزا

حیدرآباد۔16 فروری (سیاست نیوز) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہیں سرویس ٹیکس ادا نہ کرنے کے مبینہ کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا گیا ہے، کہا کہ انہوں نے ٹیکس کی چوری نہیں کی ہے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے سمن کے جواب میں کہا کہ ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹ نے ان کی جانب سے سرویس ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہوکر تفصیلات پیش کی ہیں، کیونکہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں۔ اس لئے 6 فروری کو جاری کردہ سمن کے جواب میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے نمائندگی کی ہے۔ ان کا استدلال ہے کہ تلنگانہ حکومت نے انہیں ایک کروڑ روپئے دیئے ہیں جو تربیتی ترغیب کے طور پر ہے۔ ثانیہ کے نمائندوں نے سرویس ٹیکس حکام کو بعض دستاویزات بھی پیش کئے اور کہا کہ ایک کروڑ روپئے کی رقم حکومت تلنگانہ سے وصولی ہوئی ہے جو ترغیبی رقم ہے۔ ثانیہ مرزا کے تلنگانہ ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کے عوض یہ رقم دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکام ، ثانیہ مرزا کے نمائندوں کی پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہیں جس کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ پرنسپل کمشنر آف سرویس ٹیکس نے ثانیہ مرزا کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT