Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے پناما پیپرس تنازعہ پر امیتابھ بچن کی وضاحت

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے پناما پیپرس تنازعہ پر امیتابھ بچن کی وضاحت

ممبئی ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : میگا اسٹار امیتابھ بچن نے پناما پیپرس میں اپنا نام منظر عام پر آنے کے بعد اپنی چاہت اور حمایت کرنے پر اپنے پرستاروں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ جب کہ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 500 ہندوستانیوں نے پناما کے بینکوں میں کالا دھن پوشیدہ رکھا ہے ۔ تاہم 75 سالہ اداکار نے ان کمپنیوں سے اپنے تعلقات کی تردید کی ہے جنہوں نے ان کے نام کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ جس پر امیتابھ بچن کو ہزارہا پرستاروں نے ٹوئٹر پر یگانگت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس مشکل وقت ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ اپنی دفاع میں قومی ایوارڈ یافتہ اداکار نے یہ ادعا کیا ہے کہ جس اخبار نے پناما پیپرس کے افشاء کی رپورٹ شائع کی ہے ان پر انگشت نمائی نہیں کی ہے علاوہ ازیں امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ نے اور ان کے والدین اور بھائی کے نام کا بھی افشاء ہوا ہے اور دستاویزات میں انہیں ایک برطانوی کمپنی کے ڈائرکٹرس ظاہر کئے گئے ہیں ۔ دریں اثناء ایشوریہ رائے کی میڈیا اڈوائزر ارچنا سدانند نے انٹرنیشنل کنشوریم آف انوسٹیگیشن جرنلسٹس کی رپورٹس پر سوالیہ نشان لگایا ہے اور پناما پیپرس کی تمام اطلاعات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT