Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / میں نے ہمیشہ والدین کی نصیحت پر عمل کیا : نکی ہیلی

میں نے ہمیشہ والدین کی نصیحت پر عمل کیا : نکی ہیلی

اقوام متحدہ ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے اقوام  متحدہ نکی ہیلی جو اپنے سخت لب و لہجہ کی وجہ سے علحدہ شناخت رکھتی ہیں، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سکھ والدین نے ان کی پرورش کچھ اس طرح کی کہ وہ (ہیلی) ایک مضبوط اور آہنی ارادوں والی خاتون بن کر ابھریں۔ 45 سالہ نکی ہیلی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں اور اس وقت انہوں نے اپنا وہ دور بھی یاد کیا جب ان کی نشوونما ان کے سکھ والدین کررہے تھے۔ یاد رہے کہ نکی ہیلی کو ماہ اپریل کے لئے سلامتی کونسل کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ جب ان سے ان کی شعلہ بیانی اور دوٹوک بیانات دینے کی اہلیت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک انہوں نے جو بھی فرائض انجام دیئے تو لوگ ہمیشہ یہی سمجھتے رہے کہ میں بلند سے بلند تر تقرری کی جانب دلچسپی رکھتی ہوں جبکہ حقیقت یہ ہیکہ میں ہندوستانی والدین کی بیٹی ہوں جو مجھ سے ہمیشہ یہی کہتے رہتے تھے کہ زندگی میں جو بھی ذمہ داریاں تمہیں دی جائیں انہیں اس طرح نبھاؤ کہ لوگ برسوں تک تمہیں یاد رکھیں۔ میں اپنے والدین کی اسی نصیحت پر عمل کررہی ہوں۔

TOPPOPULARRECENT