Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں واپسی کروں گا : فیڈرر

میں واپسی کروں گا : فیڈرر

لندن 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ ومبلڈن 2017 ء میں واپسی کریں گے جبکہ وہ 36 برس کے ہوں گے۔ گزشتہ روز انھیں سیمی فائنل میں مائیلوس راؤنک کے خلاف 5 سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلہ میں شکست ہوئی حالانکہ 3 سیٹوں کے بعد وہ 2-1 کی سبقت حاصل کرچکے تھے۔ نیز انھیں خطاب کے لئے پسندیدہ تصور کیا جارہا تھا۔17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن فیڈرر پانچویں سیٹ میں کافی تھکے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور وہ خود سے 9 سال چھوٹے حریف کھلاڑی کے خلاف اپنی سبقت برقرار نہیں رکھ پائے۔

TOPPOPULARRECENT