Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / میں کبھی اسکول نہیں گیا‘ صدر پاکستان ممنون حسین

میں کبھی اسکول نہیں گیا‘ صدر پاکستان ممنون حسین

اسلام آباد 22 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئے اور وہ اسکولی ایام کے لطف سے محروم رہے ہیں۔ انہیں مختلف وجوہات کی بنا پر گھر پر ہی تعلیم حاصل کرنی پڑی ۔ ممنون حسین اسلام آباد کے قریب کیڈٹ کالج حسن ابدال میں خطاب کر رہے تھے ۔ یہاں انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے نقش قدم پر چلیں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجس سے نمٹا جاسکے ۔ اخبار ڈان کے بموجب جب صدر مملکت کی خود ان کی تعلیم کے بارے میں رائے کے تعلق سے سوال کیا گیا تو الومنی ریلیشنس آفیسر کیڈٹ کالج سید محمد علی نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیم گھر پر ہی ہوئی تھی ۔ ممون حسین پاکستان کے معاشی دارالحکومت سمجھے جانے والے کراچی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ وہ یہاں آگرہ سے نقل مقام کرنے کے بعد سکونت پذیر ہوگئے تھے ۔ وہ ایک معمولی شروعات سے آگے بڑھ کر ملک کے صدر بن گئے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی حامی سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے ممنون حسین کی پاکستان مسلم لیگ اور خود اپنے سے وابستگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملک کا صدر نامزد کیا ہے ۔ ممنون حسین نے صدر نامزد کئے جانے کے فوری بعد ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے کراچی میں ایک دینی مدرسہ میں بھی تعلیم حاصل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT