Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں کبھی صدارتی دوڑ میں نہ تھا : راجیو شکلا

میں کبھی صدارتی دوڑ میں نہ تھا : راجیو شکلا

مرادآباد ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار ششانک منوہر کو اپنی مکمل تائید پیش کرتے ہوئے آئی پی ایل چیرمین راجیو شکلا نے آج کہا کہ وہ اس اعلیٰ عہدہ کیلئے دوڑ میں کبھی نہیں رہے اور ہمیشہ بورڈ کے وفادار سپاہی رہیں گے۔ منوہر دوسری میعاد کیلئے مکمل تیار نظر آرہے ہیں۔ وہ 2008-2011ء کے درمیان 29 ویں صدر بی سی سی آئی تھے۔ برسراقتدار انوراگ ٹھاکر گروپ کے ساتھ ساتھ شردپوار گروپ بھی منوہر کو اس عہدہ کیلئے جو جگموہن ڈالمیا کے انتقال سے خالی ہوا، متفقہ امیدوار کے طور پر پیش کررہا ہے۔ شکلا کا نام بھی صدر کے عہدہ کیلئے زیرگشت رہا مگر ان کا ماننا ہے کہ منوہر کے تقرر سے بورڈ کو اپنا کام کاج بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT