Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / میں کشمیری عوام کی آواز بننے کا پابند ہوں۔ نواز شریف

میں کشمیری عوام کی آواز بننے کا پابند ہوں۔ نواز شریف

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمشنر کو بھی وزیر اعظم پاکستان کے مکتوب
اسلام آباد 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ کشمیر کے دبے کچلے عوام کی آواز بن کر ابھرنے کے پابند ہیںاور دنیا کو وادی کے عوام کی مشکلات کو سمجھانے کیلئے وہ کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ نواز شریف نے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوق انسانی زید رعد الحسین کو مکتوب بھی روانہ کئے اور ان سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان میںیہ بات بتائی ۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیاریوں کا ایک اجلاس میں جائزہ لیا جس میں ان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز خارجی امور پر خصوصی معاون طارق فاطمی ‘ معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری ‘ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی اور پاکستانی سفیر برائے امریکہ جلیل عباس جیلانی اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈہ کے تعلق سے غور کیا گیا جس میں امکان ہے کہ نواز شریف خود شرکت کرینگے ۔ دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ نواز شریف نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کشمیریوں کی آواز بنیں جنہیں کشمیر میں کچلا جا رہا ہے ۔ وہ دنیا کو کشمیری عوام کی منطقی جدوجہد کی سمت توجہ دلانے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیر اقوام متحدہ کا غیر مختتم ایجنڈہ ہے اور اس کے مطابق ہندوستان کو سمجھنا چاہئے کہ یہ اسکا داخلی مسئلہ نہیںہے ۔ یہ در اصل علاقائی اور بین الاقوامی تشویش کا مسئلہ ہے ۔ شریف نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہ دیا جانا اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم اس کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ۔ دفتر خارجہ کے بیان میں مودی کی جانب سے بان کی مون اور زید رد الحسین کو روانہ مکتوبات کی تفصیل سے بھی واقف کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT