Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / میں کڑک چائے بنانے کا عادی ہوں، مودی کا ردعمل

میں کڑک چائے بنانے کا عادی ہوں، مودی کا ردعمل

غازی پور ۔ 14 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزار پانچ سو کی کرنسیوں پر پابندی سے درپیش دشواری کو سمجھنے اور اسے سہنے میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کے ساتھ آج وزیر اعظم نے اپنے سخت اقدامات کے دفاع میں کہا کہ اس کاتعلق ان کی کڑک چائے بنانے کی عادت سے ہے اور کڑک چائے غریبوں کی پسند ہوتی ہے امیروں کی نہیں۔مسٹر مودی شہر میں ریلوے پروجکٹوں کے افتتاح کے لئے غازیپور آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے جہاں لوگوں کی دشواریوں پر بیان بازی کر رہے ہیں وہیں وہ اسے محسوس کر تے ہیں ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی نوعیت کڑک چائے کی ہے یعنی قلت کرنسی کی نہیں مسئلہ وہاں کھڑا ہو گیا ہے جہا ں پیسے موجود ہیں ۔ انکا اشارہ کالا دھن کی طرف تھا۔یہ کہتے ہوئے کہ وہ لوگوں کی دشواریوں سے پریشان ہیں لیکن زیادہ نروس وہ لوگ ہیں جن کے پاس کالا دھن ہے ، مسٹر مودی نے کانگریس کو یہ کہتے ہوئے زد میںلیا کہ اس طرح کے اقدامات کے بھی پیمانے ہوتے ہیں کانگریس نے اپنی اوقات کے مطابق کسی سے پوچھے بغیر چونی پر پابندی لگائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT