Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / میں ہلاری کو ووٹ دوں گا ، سابق وزیر خارجہ امریکہ پاویل

میں ہلاری کو ووٹ دوں گا ، سابق وزیر خارجہ امریکہ پاویل

کولمبس (یو ایس)۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولین پاویل نے آج اپنے ہی ری پبلیکن ساتھی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔ اس طرح اب ہلاری کلنٹن کو اب ایک اعلیٰ سطحی ری پبلیکن قائد کی تائید حاصل ہوگئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پاویل نے سابق صدر رونالڈ ریگن انتظامیہ میں خدمات انجام دی تھیں جبکہ ایک اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی پہلی چار سالہ میعاد کے دوران وزیر خارجہ کا جلیل القدر عہدہ بھی سنبھالا تھا جبکہ موجودہ صدر بارک اوباما کی دونوں میں میعادوں یعنی 2008ء اور 2012ء کی انتخابی مہمات میں اوباما کی تائید کی تھی۔ لانگ آئی لینڈ گروپ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ایک ظہرانہ کے دوران پاویل نے ہلاری کی تائید کا اعلان کیا جس کا ہلاری نے خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT