Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مے ویدر اور مک گریگر کا مقابلہ 26 اگست کو ہوگا

مے ویدر اور مک گریگر کا مقابلہ 26 اگست کو ہوگا

لاس ویگاس۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) باکسنگ تاریخ کی سوپر فائٹ کے قریب آتے ہی بے تابیاں بڑھنے لگیں ، مِک گریگر اور فلائیڈ مے ویدر کی لاس ویگس ارینا میں سوپر انٹری یادگار بن گئی۔ پرستار اپنے سوپر اسٹارز کو دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔ باکسنگ کے مرکز لاس ویگس ٹی موبائل ارینا میں 26 اگست کو یہ مقابلہ ہو گا۔ ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر اور کونر مِک گریگر زور خوفناک مکے بازی دکھائیں گے ، تابڑ توڑ حملے بھی ہوں گے اور پھرتی ، مہارت ، نفسیاتی برتری اور چالاکی کا بڑا امتحان ہو گا۔سوپر فائٹ سے پہلے سوپر اسٹار فائٹر کی آمد بھی سوپر بن گئی۔ ارینا میں پرستاروں کا سمندر امڈ آیا۔ شائقین اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے اور باکسرز بھی اپنی اپنی جیت کے دعویدار ہیں۔ فلائیڈ مے ویدرکی 49 فائٹ میں صد فیصد کامیابی ، چھبیس ناک آؤٹ بھی خطرے کی علامت ہیں۔ سوپر ففٹی مکمل کرنے پر نظریں مِک گریگر کی فتوحات کا سکور اکیس تین ، اٹھارہ باؤٹ ناک آؤٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔

TOPPOPULARRECENT