Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مے ویدر کیلئے فائٹر آف دی ایئر کا اعزاز

مے ویدر کیلئے فائٹر آف دی ایئر کا اعزاز

لاس ویگاس ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کو ’فائٹر آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز نیواڈا باکسنگ ہال آف فیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مے ویدر کو باکسرآف دی ایئر کا اعزاز اُن کے پورٹریٹ کی شکل میں دیاگیا اس موقع پر باکسنگ کے سابق ورلڈ چمپئن شوگررے لیونارڈ، مائیک ٹائی سن، محمدعلی کی بیٹی راشدہ علی والش، لینوکس لوئس، مارولس ماروین اورایڈی مصطفی محمد کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
مانٹریال ٹینس : گائل اور برنارڈ کی پیش رفت
ٹورنٹو ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں جاری ٹینس ٹورنمنٹ میں فرانس کے گائل موفیس اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومیک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ مونٹرلٹر ٹینس ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی کا مقابلہ فرانس کے گائل موفیس کیساتھ ہوا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو سیدھے سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرایا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی برنارڈ ٹومیک اور پرتگال کے جو سوسا میدان میں اترے۔ آسٹریلیائی اسٹار نے پرتگالی حریف کو 6-3 اور 6-3 سے واضح شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT