Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مے ویدر50 ویں فائٹ میں بھی ناقابل شکست

مے ویدر50 ویں فائٹ میں بھی ناقابل شکست

 

لاس ویگاس ۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سال کے سب سے بڑے باکسنگ مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔امریکی شہر لاس ویگاس میں لڑی جانے والی سال کی سب سے بڑی فائٹ میں مے ویدر اور میک گریگر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔دنیائے بکسنگ کی اس سب سے بڑی فائٹ کے دوران اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں ٓیا جس میں ابتداء سے ہی مکسڈ مارشل ٓرٹس کے ماہر کونر میک گریگر کا پلڑا بھاری رہا۔میچ کے ابتدائی 6 راؤنڈز تک مقابلہ برابری کے بنیاد پر ختم ہوا تاہم 7ویں راؤنڈز کے بعد مے ویدر نے اپنے باکسنگ تجربے کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چند نشانات سے پیچھے دھکیلنے کی کامیاب کوشش کی۔آئرش مارشل آرٹس کے کھلاڑی باکسنگ میں کم تجربہ ہونے کے وجہ سے میچ کے اختتامی لمحات میں تھکاوٹ کا شکار ہوئے جس کا فلائیڈ مے ویدر نے بھر پور فائدہ اٹھایا اور حریف کھلاڑی کو 10ویں راؤنڈ میں ٹیکنیکل بنیادوں پر ناک آؤٹ کردیا۔یہ فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی 50 ویں فائٹ تھی جسے انہوں نے اپنے نام کیا اور اس کے ساتھ ہی مے ویدر نے ہم وطن باکسر روکی مارکیانو کی مسلسل 49 باکسنگ فائٹس میں فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔اس موقع پر فاتح باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اپنی جیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میک گریگر امید سے کئی زیادہ خطرناک حریف ثابت ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میک گریگر نے مقابلے کے دوران باکسنگ کے اس کھیل کے مختلف زاویے استعمال کیے لیکن میں نے میک گریگر کے خلاف اپنا گیم پلان بنایا ہوا تھا۔ٓخر میں انہوں نے اپنی سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باکسنگ کیریئر سے بہت خوش ہیں اور انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں۔ٓئرش کھلاڑی کونر میک گریگر نے اس فائٹ کو اپنے کیریئر کی بہترین فائٹ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں مقابلے میں برتری حاصل ہے۔فاتح کھلاڑی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مے ویدر میچ کے دوران مجھ سے زیادہ منظم تھے اور مجھ سے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا۔مکسڈ مارشل ٓرٹس کے کھلاڑی کونر میک گریگر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ دوبارہ کبھی باکسنگ کی فائٹ کر پائیں گے۔دس کروڑ امریکی ڈالر کی یہ سوپر فائٹ دیکھنے کے لئے باکسنگ کے سوپر اسٹار مائیک ٹائسن، گلوکار اوزی اوزبرون، امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لی برون جیمز سمیت کئی کھیلوں کے سوپر اسٹار اور ہالی ووڈ کے ستارے موجود تھے۔خیال رہے کہ دو برس قبل فلائیڈ مے ویدر نے فلیپائن کے باکسر مینی پکاؤ کو شکست دی تھی جو کہ باکسنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ تھی جس میں فاتح باکسر کو 60 کروڑ امریکی ڈالر حاصل ہوئے لیکن لاس ویگاس کے ٹی ایرینا میں دنیا کی مہنگی ترین فائٹ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے آئرلینڈ کے میک گریگر کا بھرکس نکال دیا۔ دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔کیریئر کی پہلی پروفیشنل باؤٹ لڑنے والے میک گریگر نے آغاز میں خوب دم دکھایا ، پہلے تین راؤنڈز میں حریف پر پے در پے حملے کیے ، مے ویدر کا تجربہ کام آیا۔ چوتھے ، پانچویں،چھٹے اور ساتویں راؤنڈ میں کامیاب واپسی کی ، آٹھواں راؤنڈ شکست کے بعد نویں راؤنڈ میں پھر مے ویدر کا جادو چلا اور دسویں راؤنڈ میں امریکی فائٹر نے حریف کو گویا اٹھنے ہی نہ دیا۔ریفری نے بے حال میک گریگر کو مزید مار کھانے سے بچایا اور مے ویدر کو فاتح قرار دے دیا۔ فلائیڈ مے ویدر کا باکسنگ کیرئیر ختم ہوگیا ، ناقابل شکست نصف سنچری مکمل کر لی ۔ باؤٹ ہی نہیں 30 ارب روپے بھی جیت لیے جبکہ شکست خوردہ میک گریگر کو 10 ارب روپے ملیں گے ، بیس منٹ کی فائٹ میں 60 ارب روپے اسپانسرز کے نام رہے۔

TOPPOPULARRECENT