Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / م% 12مسلم تحفظات کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

م% 12مسلم تحفظات کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

حیدرآباد۔5 نومبر (پریس نوٹ) تنظیم تحفظ اُردو تلنگانہ اسٹیٹ کے بانی و صدر جناب عارف الدین احمد اور ممتاز شاعر و صحافی جناب شفیع اقبال ایڈیٹر ماہنامہ ’’پروانہ دکن‘‘ کی قیادت میں 8 رکنی وفد میں شامل مسرز عارف الدین احمد، شفیع اقبال، شیخ سعید احمد (نائب صدر)، محمد عثمان (جنرل سیکریٹری)، تنظیم تحفظ اردو، نور افشاں، صالحہ بیگم لیکچرر، سید مجتبیٰ عابدی صدرنشین اردو کونسل ، آغا دوست علی، نائب صدر اردو کونسل نے ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا (آئی اے ایس) سے تحریری نمائندگی کی اور کہا کہ 12% مسلم تحفظات پر عمل آوری کیلئے بی سی کمیشن کا بہ عجلت قیام عمل میں لایا جائے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے انتخابی وعدہ کے مطابق 12% مسلم تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے مسلم طبقہ کو سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ادارۂ سیاست کی ملت کیلئے مخلصانہ طور پر شروع کی گئی تحریک میں ریاست کے تمام مسلمانوں کو شامل ہونا چاہئے۔ ادارۂ سیاست نے مسلمانوں کی معاشی پسماندگی اور مختلف سماجی مسائل کی یکسوئی کیلئے تحریک کا آغاز کیا ہے جو مسلم طبقے اور نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ سیاست کی جانب سے مسلم معاشرے کی اصلاح، وقت کی پابندی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد، رشتوں کی تلاش میں سہولت کیلئے دوبدو پروگرام کا مسلسل انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور کمزور طبقات، طلباء و طالبات کیلئے مسابقتی امتحانات، روزگار کے حصول کیلئے نوجوانوں کی رہنمائی اور اسکالرشپ کی ادائیگی کے ذریعہ حوصلہ افزائی اور سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں ادارہ سیاست شب و روز مصروف ہے ۔تنظیم تحفظ اردو کے وفد میں شامل تمام شرکاء نے ادارہ سیاست کی 12% مسلم تحفظات کے حصول اور مسلم معاشرے میں اصلاح معاشرہ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں، ان تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں، جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT