Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / م10 مارچ سے تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ‘ 13 مارچ کو بجٹ

م10 مارچ سے تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ‘ 13 مارچ کو بجٹ

حیدرآباد/5مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10مارچ سے شروع ہوگا اور 13 مارچ کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ حکومت 18دن تک اجلاس جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بجٹ سیشن کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور وزارت فینانس کے عہدیدار بجٹ کو قطعیت دینے میں مصروف ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بجٹ برائے مالیاتی سال 2017-18 میں فلاحی اور بہبودی اسکیمات کیلئے زائد بجٹ مختص کیا جائے گا۔ گزشتہ تین بجٹ کے مقابلے یہ بجٹ منفرد ہوگا اور تلنگانہ حکومت نے مرکزی بجٹ سے متاثر ہوکر ریاستی بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فینانس ای راجندر نے بتایا کہ ایس سی، ایس ٹی سب پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم اس کے لئے مختص کئے جانے والے بجٹ کو خرچ کرنے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں ایس سی، ایس ٹی سب پلان کے بجٹ کو مکمل خرچ نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں تعلیم، صحت کے علاوہ زراعت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ کوئی بھی حکومت عوام کو تعلیم اور بہتر صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زعی شعبہ پر توجہ دیتے ہوئے ریاست سے خشک سالی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کے اقدامات کرتی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت نے بھی اسی طرح اپنی ترجیحات کو تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیمات خاص طور پر وظائف کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کا مظاہرہ دیگر ریاستوں سے بہتر ہے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں 150 اقامتی اسکولس قائم تھے لیکن ٹی آر ایس حکومت نے ان کی تعداد کو 464 کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا بجٹ موافق عوام بجٹ ہوگا اور ہر شعبہ کے ساتھ مناسب انصاف کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT