Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / م10 ملازمین رکھنے والے فرمس کیلئے بھی پی ایف اسکیم

م10 ملازمین رکھنے والے فرمس کیلئے بھی پی ایف اسکیم

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : مرکزی وزیر لیبر و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ پی ایف اسکیم کو 10 ملازمین رکھنے والے فرمس کے لیے بھی لازمی قرار دیا جائے گا ۔ پراویڈنٹ فنڈ اسکیم کے ذریعے ہر ایک ملازم کو رقمی طمانیت دی جائے گی ۔ مرکزی وزیر سے بیڑی ورکرس نے ملاقات کی اور بیڑی کے بنڈلوں پر انتباہی نشان کو ہٹانے دینے کا مطالبہ کیا ۔ دتاتریہ نے کہا کہ بیڑی ورکرس کی بہبود کے لیے خصوصی اسکیم تیار کی جائے گی ۔ مرکز نے بیڑی لیبرس کے سالانہ بونس کو 3500 سے بڑھا کر 7000 کردیا ہے ۔حکومت نے طلبہ کے اندر مہارت پیدا کرنے کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرام شروع کئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT