Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / م12 مشتبہ دہشت گرد 5 فروری تک این آئی اے کی تحویل

م12 مشتبہ دہشت گرد 5 فروری تک این آئی اے کی تحویل

نئی دہلی۔25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 12 مشتبہ دہشت گرد جنہیں ملک گیر سطح سے دولت اسلامیہ کے ساتھ ان کے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور جو مبینہ طور پر لوگوں کو بھرتی کرنے اور انہیں دولت اسلامیہ شام میں جمہوریت پر آمادگی کے لئے مالیہ فراہم کرنے میں ملوث تھے، 5 فروری تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ مقدمہ کی سماعت فلم بندی کی گئی۔ خصوصی این آئی اے جج امر ناتھ نے 12 ملزمین کو 11 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ جبکہ این آئی اے نے کہا کہ حراست میں رکھ کر ان سے تفتیش ضروری ہے تاکہ دولت اسلامیہ کی ہندوستان میں رسائی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔ این آئی اے نے ملزمین کو 14 دن کی تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان سے مزید ثبوت ان کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں حاصل کرنے تفتیش کی جائے گی اور اگر شناخت کی کارروائی اور ان کے بیانات کی توثیق کے لئے انہیں مختلف مقامات پر منتقل کرنا ضروری ہو تو اس کی بھی اجازت حاصل کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT