Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / م13 ملزمین عدالتی تحویل میں

م13 ملزمین عدالتی تحویل میں

حیدرآباد 13 اگست( سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن حملہ میں ملوث مزید ملزمین کو آج سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پربھاکر راو کے بموجب 3 اگست کو پیش آئے ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن پر حملہ میں 13 ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کے نرسمہا ‘جی چندر شیکھر عرف چندو ‘ نندا پلی شنکر ‘کے باسپا ‘سی نرسمہا ‘کے اجئے کرن ‘بی شیوا ‘بی ایسو عرف پوتراجو ‘ وی بانپا ‘ محمد محبوب عرف لنگڑا محبوب ‘این لنگپا اور جے چندرپا کے علاوہ ایک کم عمر ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بونال کے موقع پر 3 اگست کو بونپا نامی شخص کو ماریڈ پلی پولیس نے حراست میںلیا تھا اور اس کی مشتبہ طور پر موت واقع ہونے پر 200 افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے سرکاری املاک اور پولیس اسٹیشن کے ریکارڈس کو نذر آتش کیا تھا ۔کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی کی ہدایت پر ایس کیس کی تحقیقات سی سی ایس کے حوالہ کردی گئی جہاں پر سابق میں 35 ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے موبائیل فونس ‘حملہ میں استعمال کی گئی آہنی سلاخیں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT