Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / م15 مئی کو عوام دھرنا چوک پر جمع ہوجائیں ‘ کودانڈا رام

م15 مئی کو عوام دھرنا چوک پر جمع ہوجائیں ‘ کودانڈا رام

حیدرآباد 4 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ جے اے سی کے صدر نشین پروفیسر ایم کودانڈا رام نے عوام سے کہا کہ وہ 15 مئی کو ہزاروں کی تعداد میں دھرنا چوک اندرا پارک پر جمع ہوجائیں تاکہ وہاں قابض ہوسکیں۔ اقلیتی یونینوں انصاف اور آواز کے قائدین کی دیکشا سے خطاب کرتے ہوئے جو مخدوم بھون میں منعقد ہوئی تھی کودانڈا رام نے کہا کہ دہلی میں بھی احتجاج کرنے کیلئے عوام کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن تلنگانہ کے حکمرانوں نے علیحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد اسی حق کو دبا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار طبقہ ان حالات کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حق کو کچلنا غیر جمہوری ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ 15 مئی کو ہزاروں کی تعداد میں دھرنا چوک اندرا پارک پر جمع ہوجائیں۔ سابق سی پی آئی ایم پی سید عزیز پاشاہ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر 12 فیصد تحفظات کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر انتخابات کے دوران کئے گئے اپنے وعدوں سے منحرف ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT