Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / م16 مئی سے غیر معینہ مدت کے آٹو بندکا اعلان

م16 مئی سے غیر معینہ مدت کے آٹو بندکا اعلان

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے آج ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کے عہدیداروں کے مبینہ دوہرے معیارات کے خلاف احتجاجاً 16 مئی سے غیر معینہ مدت کی آٹو ہڑتال کرنے کی اپیل کی جو جے اے سی کے مطابق اولا اور اوبیر کیابس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہے ہیں جب کہ 16 مئی سے خاطی آٹو ڈرائیورس کے آٹو پرمٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔ قبل ازیں آج صبح سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آٹو ڈرائیورس سے مخاطب کرتے ہوئے محمد امان اللہ خاں کنوینر نے کہا کہ آٹو پرمٹس کو منسوخ کرنے کا محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا فیصلہ نہ صرف یکطرفہ ہے بلکہ مشتعل کرنے والا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام نے آٹو ڈرائیورس کے مفادات کو اولا اور اوبیر کیاب کمپنیز کے حق میں رہن رکھ دیا ہے ۔ جس کی وجوہات وہی بہتر جانتے ہیں ۔ یہ کمپنیاں ایم وی ایکٹ کے سیکشن 67 کی خلاف ورزی کررہی ہے اور کرایہ ان کے خیال سے مقرر کررہی ہیں اور آٹوز سے کم کرایہ حاصل کرتے ہوئے آٹوز کے ساتھ نا مناسب مسابقت کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT