Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / م19 مارچ سے آر ایس ایس کا تین روزہ اجلاس

م19 مارچ سے آر ایس ایس کا تین روزہ اجلاس

بی جے پی کی کارکردگی کا جائزہ
نئی دہلی ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کا تین روزہ اجلاس 19 مارچ سے شروع ہوگا جس میں بی جے پی اور اُس سے ملحقہ تنظیموں کی کارکردگی کا مختلف ریاستوں میں جائزہ لیا جائے گا جبکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج منظرعام پر آجائیں گے ۔ آر ایس ایس کے منتخبہ نمائندے اپنی ریاست اور قومی سطح کے عہدیدار اجلاس میں شرکت کریں گے ، جبکہ اجلاس کی صدارت سر سنگھ چالک موہن بھاگوت کریں گے ۔ جنرل سکریٹری سریش بھیا جوشی ریاست واری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کریں گے ۔ اکھل بھارتیہ پرتھی ندھی سبھا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوگا ۔ تمام پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا تجزیہ کیا جائے گا ۔ اہم قومی اور سماجی مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا اور ضروری قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ آئندہ سال کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا ۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب کیرالا میں آر ایس ایس کارکنوں کے قتل کے واقعات کو اُجاگر کرنے کے لئے آر ایس ایس کی بنگال شاخ نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں کیرالا کے سی پی آئی ایم کے مظالم کے خلاف پرہجوم احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ آر ایس ایس سے ملحقہ انسانی حقوق تنظیمیں مانو ادھیکار منچ ہفتہ کے دن آر ایس ایس کارکنوں کے کیرالا میں سی پی آئی ایم کارکنوں کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پہلے ہی کرچکا ہے ۔ آر ایس ایس کے سینئر کارکن نے کہاکہ یہ صرف ایک آغاز تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT