Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / م20 ماہ میں کے سی آر جیل میں ہونگے ‘ ناگم جناردھن ریڈی

م20 ماہ میں کے سی آر جیل میں ہونگے ‘ ناگم جناردھن ریڈی

حیدرآباد 9 اپریل ( آئی این این ) سینئر بی جے پی لیڈر و قومی عاملہ رکن ناگم جناردھن ریڈی نے چندر شیکھر راؤ کے 20 سال تک چیف منسٹر رہنے وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے ریمارکس کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کا دور اقتدار 20 ماہ سے زیادہ نہیں رہیگا اور مختلف بے قاعدگیوں میں ملوث رہنے کے نتیجہ میں وہ جیل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ‘ ان کے فرزند کے ٹی آر ‘ ہریش راؤ اور دختر کے کویتا ریاست میں کرپشن کی علامت بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد سارے کے سی آر خاندان کو عوام کی برہمی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے آبپاشی پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ وہ اسپیکر اسمبلی ایس مدھوسدن چاری کو اسک ی تمام تفصیلات بھی پیش کرچکے ہیں۔ اس اطلاع پر کام کرنے کی بجائے ریاستی حکومت نے بی جے پی ارکان کو ایوان سے معطل کروادیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ تین سال میں 62,000 کروڑ کا قرض حاصل کیا ہے ۔ اسکی تفصیل پیش کی جانی چاہئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT