Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / م2019میں کانگریس کا وزارت اعلی امیدوار ‘ کے وینکٹ ریڈی

م2019میں کانگریس کا وزارت اعلی امیدوار ‘ کے وینکٹ ریڈی

حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن اسمبلی کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے ادعا کیا کہ اگر پارٹی 2019 میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پھر وہ کانگریس کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونگے ۔ نرمل ضلع میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس پارٹی 2019 میںریاست میں اقتدار حاصل کریگی کیونکہ عوام ٹی آر ایس حکومت کی غلط پالیسیوں اور غلط حکمرانی سے بیزار ہوچکے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جو ٹی آر ایس قائدین تحریک چلاتے ہوئے آندھرا قائدین پر تنقیدیں کرتے تھے اب وہی آندھرا کے گتہ داروں کو کنٹراکٹس دے رہے ہیں۔ انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومتوں پر تنقید کی اور کہا کہ وہ عوامی رقومات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نوٹ بندی کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ عوام مخالف ہے اور ملک کے عوام انتخابات میں مودی حکومت کو اس کا سبق سکھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT